مقبوضہ بلوچستان تین طالب علموں کوپاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کر دیا

0
46

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے دو ضلع پنجگور سے ایک نوجوانپاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہوئے ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان یونیورسٹی سے پاکستانی فورسز نے نوشکی کے رہائشی دو طلباء کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔دونوں نوجوانوں کو فورسز نے بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جنکی شناخت سہیل احمد ولد لعل محمد اور صفی بلوچ کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں طلباء شعبہ پاکستان اسٹڈی کے طالب علم تھے جنہیں اس ہفتے پیر کے روز فورسز نے لاپتہ کیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔نوجوان کو پنجگور کے نواحی علاقے گڈگی کیلکور سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز دوپہر کے وقت گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عاصم ولد ملنگ کے نام سے ہوئی ہے۔پاکستانی فورسز نے گھر والوں کو حراساں کرنے کے ساتھ لوٹ مار بھی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں