امریکی اسلحہ سے بلوچ آزادی پسند و ٹی ٹی پی کے عسکری قوت میں اضافہ ہوا،رپورٹ

0
59

غیر ملکی نشریاتی ادارے ریڈیو فری یورپ اورریڈیو لبرٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی اسلحے کے حصول سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی گروپس کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی گروپس کو مل گیا ہے۔

ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ جب سے افغانستان پر طالبان نے قبضہ کیا ہے چند امریکی فوج آلات اور ہتھیار پاکستان میں منتقل کر دیے گئے جہاں اسے مسلح گروپس حکومت پاکستان کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلحے کی آمد سے گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان میں کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ جب اگست 2021 میں امریکا نے افغانستان سے انخلا کیا تھا تو اس نے آتشیں اسلحہ، کمیونیکیشن گیئر اور آرمرڈ گاڑیوں سمیت تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے فوجی آلات اور اسلحہ چھوڑ دیا تھا۔امریکی انخلا کے دوران افغان طالبان نے اسلحہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں