پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے دعوی کے مطابق پی ٹی ایم نارتھ وزیرستان کے عید الرحمن، زاکیم، جلال تاحال فوج کے غیرقانونی حراست میں ہے۔
پاکستانی فوج ظلم جبر اور تشدد سے دھشتگردی مخالف آوازوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ عدالت، پارلیمان اور میڈیا ڈر کے مارے غلامی میں آنکھیں جھکا کر وقت گزار رہے ہیں۔
ظلم جبر اور تشدد سے ہم نہ ٹوٹ جائینگے اور نہ ختم۔
استعماری ریاست کے استعماری ادارے باربار آزما چُکے ہیں۔
البتہ تمہارے ظلم جبر میرے ہم وطنوں کے سامنے تمھارا اصل چہرا اور ہمارے مضبوط عزائم ضرور دکھائینگے۔
تم نفرت بو رہے ہو، نتائج کے زمہ دار بھی تم ہونگے۔