مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں بی ایل ایف اور کوئٹہ میں بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج جمعہ کے روز تین بج کر بیس منٹ کے وقت گومازی کے علاقے اپسی کہن میں بان پیر ڈک پر قائم پاکستانی فوجی چوکی میں ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے،۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے ۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں بروری کے علاقے مسلم ٹاون عیسیٰ نگری میں قابض پاکستانی فوج کے فرنٹیئر کور کے ایک کانوائے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ہماری جدوجہد آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیگی۔