حماس کے مجاہدوں نے اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا، متعدد فوجی ہلاک

0
31

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استقامتی محاذ کتاب عزالدین القسام نے آج جنگ کے 99 ویں دن، غزہ کی پٹی پر ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے حملے میں چار مرکاوا ٹینک اور ایک بلڈوزرکو خان یونس کے مشرق میں ایلیاسین 105نامی میزائل سے تباہ کر دیا گیا۔

دریں اثناء فلسطینی مجاہدین کے ایک اور گروپ نے خان یونس کے مشرق میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کومارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد  فوجی ہلاک ہو گئے۔ 

فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے اعلان کے مطابق خان یونس کے مشرق میں فلسطینی مجاہدین کی براہ راست فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے جبکہ مشرقی علاقے “عین نفق” میں مارٹر گولوں سے چار غاصب صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی میں تقریباً 100 دن کی جنگ کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی بھی ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار843 اور زخمیوں کی تعداد 60 ہزار 317 ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں