دہلی میں برڈ فلو،چکن کی منڈی بند

0
69

برڈ فلو نے دہلی میں دستک دے دی ہے۔ حال ہی میں پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کووں اور بطخوں کی تفتیش میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔


دہلی حکومت کے محکمہ اینمل ہسبنڈری نے مردہ کووں اور بطخوں کو جانچ کیلئے جالندھر کی لیبارٹری میں بھیجا تھا۔
پیر کو محکمہ سے موصول اطلاعات کے مطابق برڈ فلو ٹسٹ میں مردہ کوے اور بطخوں کے آٹھ نمونوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ کے مطابق میور وہار پارک میں سنجے جھیل کی بطخوں اور کووں میں برڈ فلو پایا گیا ہے۔
دہلی سرکار نے برڈ فلو کے اندیشوں کے پیش نظر مشرقی دہلی میں واقع مرغا منڈی کو 9 جنوری کو ہی 10دنوں کیلئے بند کردیا تھا اور زندہ پرندوں کو دارالحکومت دہلی میں لانے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں