معیشت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا اربوں ڈالر کے پیکج کا اعلان

0
53

یہ مالی پیکج کورونا وائرس سے متاثرہ یورپی یونین کی معیشتوں کو دو بارہ بحال کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یورپی پارلیمان کی بھاری اکثریت نے اسے منظور کیا ہے۔

یورپی یونین کے ارکان پارلیمان نے بدھ 10 فروری کو معیشت کی بحالی کے لیے 815 ارب ڈالر کے ایک فنڈ کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثرہ رکن ممالک اپنی معیشتوں کو جلد از جلد پٹری پر دوبارہ لا سکیں۔

اس پیکج کا نام ‘دی ریکوری اینڈ ریزیلینس فیسلٹی’ (آر آر ایف) ہے جس کی حمایت میں 582 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 40 نے اس کی مخالفت کی جبکہ 69 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور واک آو¿ٹ کیا۔

آر آر ایف قرضوں اور امداد پر مشتمل ایک ایسے محرک پیکج کا ستون ہے جسے قانون سازوں نے گزشتہ برس ہی تسلیم کر لیا تھا۔

اس پیکج کی منظوری کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فنڈ، ”وبائی امراض کے معیشت اور معاشرے پر مرتب ہونے والے مضمرات اور اثرات کو دور کرنے کے لیے قومی سطح پر اقدامات کی مالی اعانت کے لیے دستیاب ہوں گے۔”

اس بیان کے مطابق، ”اس مقصد کے تحت جو پروجیکٹ یکم فروری 2020 کے بعد شروع کیے گئے ہوں ان کی بھی آر آر ایف کے ذریعے معالی معاونت کی جا سکتی ہے۔ یہ فنڈنگ آئندہ تین برس تک کے لیے دستیاب ہوگی اور یورپی یونین کی حکومتیں اپنی معیشتوں کی بحالی کے منصوبوں کے لیے تیرہ فیصد تک مالی اعانت کی درخواست کر سکتی ہیں۔

اٹھارہ یورپی ممالک اپنی معاشی بحالی کے لیے اس فنڈ کو حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواستیں پہلے ہی یورپی کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں۔ یورپی یونین میں انتظامی محکمہ کے حکام اس حوالے درخواستوں اور منصوبوں کا ابھی جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں