مقبوضہ بلوچستان:گوادرسے حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ کا بیٹا لاپتہ

0
22

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مقامی اور بلوچستان حق دو تحریک کے صف اول کے رہنماحسین واڈیلہ کے بیٹے حمل حسین واڈیلہ کی گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق وہ آج بروزہفتہ اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آیا تھا گھر میں اس کی آمد کے وقت خاندان کے دیگر افراد موجود نہیں تھے، اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حق دو تحریک کی طرف سے ان کی گمشدگی کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ان کی گمشدگی کی وجوہات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق انہوں نے اسکول سے واپسی کے بعد اپنی ماں کو فون کیا تھا اور اس کے بعد جب ان کے فون پر کئی مرتبہ کال کیا گیا تو ان کا فون نہیں اٹھایا گیا۔ کہا گیا ہے کہ اب ان کا فون بھی بند جا رہا ہے۔

فیملی سمیت علاقے کے لوگ حمل حسین واڈیلہ کے حوالے سے جبری گمشدگی کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔

تاہم حسین واڈیلہ نے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ہے اور وہ اس پر جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

حق دو تحریک بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور بلوچستان میں ریاستی استحصال کے خلاف ایک عوامی تحریک ہے۔ حسین واڈیلہ اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اس تحریک کے صف اول کے قائدین ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں