پاکستان:شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر حملہ دو فوجی ہلاک

0
34

پاکستان کے سرحدی علاقے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سکیورٹی فورسزپر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکارمارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان مارے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے صوبیدار منیر حسین کا تعلق پارا چنار سے جبکہ حوالدار بابو خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 7 حملہ آوار مارے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں