شارجہ کے النہدہ علاقے میں جمعرات کی شب ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق آگ 39 منزلہ ٹاور میں لگی جس میں 750 اپارٹمنٹس تھے۔
آگ سے ہونے والے نقصان کے نتیجے میں 156 کے قریب افراد کو عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الزاری الشمسی نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔