پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کے بجائے فوجی سلیکشن ہوا

0
194

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کو پاکستانی فوج نے ہائی جیک کیا ،مگر یہ پلان پہلے سے طے تھا کہ کس جماعت کو کتنے سیٹ ملیں گے۔

کشمیر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 32لاکھ ہے،کشمیر الیکشن میں دھاندلی کیساتھ تحریک انصاف نے 6لاکھ 19ہزار 5سو 90 ووٹ حاصل کیے۔جس کی حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32.5 ہے۔اور اسے 25سیٹیں دیدی گئیں

جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 4 لاکھ 91 ہزار 91 ووٹ حاصل کیے جس کی شرح 25.65 ہے۔اسے 6سیٹیں دیدی گئیں۔

اسی طرح پیپلزپارٹی نے 3لاکھ 49 ہزار 895 ووٹ لیے جس کی شرح 18.28 ہے۔اسے 11سیٹیں دیدی گئیں۔

32لاکھ میں سے 6لاکھ لوگ ایک طرف ہیں تو یہ اکثریت کی حکومت کیسے ہوئی؟

جبکہ ایک بڑی تعداد نے پاکستانی فوج کے کنٹرول میں ووٹ نہیں ڈالے اور ووٹ ڈالنے سے صاف انکار کیا۔ الیکشن میں دھاندلی کی کئی۔ جیسے الیکشن کمیشن کے سربراہ خود تحریک انصاف کے امیدوار کی گاڑی میں بیلٹ بکس لے کر پولنگ اسٹیشن آئے۔

جو شخص تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی کا امیدوار ہے سردار تنویر وہ ایک بہت بڑا کاروباری شخص ہے اور ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ہیں۔جو پاکستانی آرمی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ کشمیر کے جنگلات کو کاٹ کر اسکی اسمگلنگ بھی کرتا ہے۔اس نے کشمیر کے وزیر اعظم بننے کے لیے آئی ایس آئی کشمیر اور گلگت بلتسان کے سیکٹر کمانڈربریگیڈیئر نعیم ملک کے ساتھ ایک ارب روپے کا ڈیل کیا تھاجس میں انہوں نے دس کروڑ روپے دیئے تھے۔جس پر تحریک انصاف کشمیر کے صدراور بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اس سودے کو پبلک کیااور پھر پاکستان کے آرمی چیف نے بریگیڈیئر نعیم ملک کو ہٹا کربریگیڈیئر ندیم کو تعینات کیا تاکہ لوگوں کا بھروسہ جیتاجاسکے کہ وہ شفاف الیکشن کے حق میں ہیں۔جبکہ آئی ایس آئی کے ساتھ سردار تنویر نے یہ بھی وعدہ کیا تھاکہ وہ کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

پولنگ اسٹیشن بند ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اورعمران خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔اور لوگوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے لگائے۔انتظامیہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل گئی اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوا اور کئی زخمی ہوئے،وادی نیلم کے ساتھ کئی علاقوں میں پہلی دفعہ پاکستان مردہ باد کے نعرے بلند ہوئے۔

اسٹوڈنٹس رہنماؤں کو الیکشن سے پہلے جیل میں ڈالا گیا تاکہ عوامی آواز کو پاکستانی فوج دبا سکے۔اس وقت کشمیر میں پاکستانی فوج کے خلاف جو نفرت ہے اس نفرت کو عوام تک مزید شعوری انداز میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کاپاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں الیکشن کو مکمل انجینئرڈ کرنے کا مقصد کشمیر کو مکمل طور پر ایک صوبے کا درجہ دینا ہے اور یہی امریکا بھی چاہتا ہے۔اس سلسلے میں آئی ایس آئی کے سربراہ امریکا کے دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں نہ صرف وہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرینگے بلکہ پاکستان کے اگلے آرمی چیف کیلئے اپنی رضامندی بھی حاصل کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں