پاکستان:دنیا کی سب سے بڑی کمپنی باؤ اسٹیل کا پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

0
67

پاکستان کے راجدانی اسلام آباد میں چیئرمین نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کی بحالی کامنصوبہ پیش کردیا اور بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی باو اسٹیلز نے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کااجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نجکاری کمیشن کی جانب سیموجودہ نجکاری پلان کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔

چیئرمین نجکاری کمیشن نیاسٹیل ملزکی بحالی کامنصوبہ پیش کردیا، جس میں سفارشات دی گئی ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزبیرونی سرمایہ کاری سیدوبارہ بحال کی جائیگی، ملزکی بحالی میں جدیدٹیکنالوجی ٹرانسفر بھی ہوسکیگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

کمیٹی کو باو?اسٹیل کے وفد کے حالیہ دورے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیاکی سب سے بڑی باو?اسٹیل کمپنی 18 کروڑٹن اسٹیل کی پیداوارکرتی ہے، باؤ اسٹیلز نے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا اسٹیل ملزکی1229ایکڑاراضی اورجیٹی کی کمرشل لیزنگ ہوسکیگی، کمیٹی نیمتفقہ طوراسٹیل ملزکی بحالی کاخیرمقدم کیا۔
اس حوالے سے کمیٹی نے این پی پی ایم سی ایل کی نجکاری کیلئیذیلی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی وزیرتوانائی،چیئرمین نجکاری کمیشن اورمتعلقہ وزارتوں کیسیکرٹریز پر مشتمل ہوگی۔
کمیٹی کو بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں نجی شراکت داری پربھی بریفنگ دی گئی، جس پر کمیٹی نیبجلی کی ایک تقسیم کارکمپنی کورعایتی انتظام کی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں