ریاض: منشیات کے اڈے پرپولیس کاچھاپہ،پاکستانی سمیت پانچ ملزمان گرفتار

0
29

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پولیس کی منشیات کے اڈے پرچھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک پاکستانی شہری سمیت کم سے کم پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

الریاض کی انسداد جرائم اینڈ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک رہائشی عمارت میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران ایک عمارت میں موجود ایک پاکستانی سمیت متعدد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے نشہ آور ایم فیٹامین کی 7,500 گولیاں اور چرس کی 10,000 جب کہ چار آتشیں ہتھیار اور ان کا بارود برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کو مزید قانونی قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں