افغانستان: کندھار میں فائرنگ سے 2 بگٹی رفیوجی جانبحق

0
213


افغانستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت مقبوضہ بلوچستان سے ہجرت کر کے ہزاروں مہاجرین قیام پذیر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بگٹی مہاجر جانبحق ہوئے ہیں۔

بی آر پی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گل بہار بگٹی اور اس کے بیٹے مراد علی بگٹی کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
شیر محمد بگٹی نے مزید کہا کہ افغانستان میں بلوچ مہاجرین پہ تواتر کے ساتھ حملے ہوتے رہتے ہیں اور وہاں کے ادارے بلوچ مہاجرین کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں