کشمیر:پاکستانی دہشت گردوں کا فوج پر حملہ،ایک جوان شہید

0
327

پاکستان نواز اسلامی شدت پسندوں کا کشمیر میں فوج پر حملہ ،دو جوان زخمی جبکہ ایک شہید ہو گیا ہے

سرینگر میں فوج کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں تین فوجی جوان زخمی ہوئے،

جنہیں سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں ایک زخمی جوان زخموں کی تاب نہ لاکرشہید ہو گیاا۔فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے ایک فوجی پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار جوانوں کو چوٹیں آئیں اور جنہیں سرینگر میں قائم فوج کے92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  بعد ازاں اسپتال میں ایک فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

۔حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی دستے جائے مقام پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاشی کیلئےآپریشن شروع کردیا ہے،واضح رہے کہ پاکستان نواز اسلامی شدت پسند کچھ عرصے سے سرگرم ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں