افغانستان میں ترکی کی فوجی موجودگی قبول نہیں- افغان طالبان

0
106

طالبان نے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کیلئے ترک فوجیوں کی موجودگی کی تجویز مسترد کر دی

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہو یا ترکی، ہم کسی ملک کو افغانستان میں اپنی فوج رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اگر ترکی ایسا کرتا ہے تو طالبان  اس کی سخت مخالفت کرئے گی ، ہم کسی غیر ملکی طاقت کا وجود اپنے ملک میں قبول نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رکن کی حیثیت سے ترکی کی فوج 20 سال تک افغانستان میں جنگ کا حصہ رہی ہے ، انہیں اپنی فوج افغانستان میں رکھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے ، اگر انہوں نے ایسا کیا تو افغان ان کیساتھ وہی سلوک کریں گے جوکہ وہ حملہ آوروں سے کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں